رخسانہ پروین ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال تعینات
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ سے انسٹرکٹر رخسانہ پروین کو تبدیل کرکے ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔