وزارت اطلاعات کی کشمیر ی شاعروں کے اعزاز میں بین الصوبائی ثقافتی شام
لاہور(پ ر)وزارتِ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی طرف سے پلاک میں کشمیر ڈے کے حوالے سے بلتستان سے آئے ہوئے مہمان شاعروں کے ساتھ قومی بین الصوبائی کلچرل ہم آہنگی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں بلتستان سے احسان علی دانش ، عباس جرات ، رضا بیگ گھائل جبکہ امریکہ سے ناہید ورک ، انگلینڈ سے ڈاکٹر نذیر حسین، ملک کے نامور دانشوروں ڈاکٹر اجمل نیازی، ناصر زیدی، رخسانہ نور، ڈاکٹر غافر شہزاد، عدیل برکی، عدل منہاس لاہوری، ڈاکٹر سعادت اللہ ثاقب، فراست بخاری،ضیا اللہ رانا، علی رضا کاظمی، شاہین بھٹی، اسلم جاوید ہاشمی، شاہد نوشاہی،نبیل نجم،زاہدہ راؤ، ذوالفقار آزاد، خاقان حیدر غازی اور ڈاکٹر صغرا صدف نے اپنا کلام پیش کیا، تنویر عباس وائس چئیر مین پنجاب امن کمیٹی نے یوم کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بین الصوبائی ہم آہنگی پر زور دیا۔