دہشتگردی کے مکمل خاتمے سے ہی ملک میں استحکام آئے گا،ثمینہ گھرکی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا ہوگا اور مل جل کر وطن عزیز کی خدمت کرنی ہو گی ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی سیاسی استحکام آئے گا اور پاکستان میں جمہوریت بھی مزید مضبوط ہو گی ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا جن کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اس مقصد کے لئے بھی اگر حکومت کو اپوزیشن کی مدد چاہئے ہو گی تو ہم حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ افسوس کی بات ہے کہ پٹرول کی قیمتوں مین نمایاں کمی ہونے کے باوجود بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی نہ ہونا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے حکومت کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے ۔