فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے،عبدالرب امجد

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے،عبدالرب امجد

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر لاہور مولانا عبدالرب امجد،ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین،قاری واحد بخش سمیت دیگر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد نظریاتی ملک ہے۔ انبیاء خصوصاًحضور خاتم النبینﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ تمام انبیاء کرام قابل احترام ہیں مسلمان کسی بھی نبی ؐکی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا، فرانس کی اخبار کی جانب سے خاکے بڑی تعداد میں چھاپنے کا اعلان امت مسلمہ کے لئے بڑا چیلنج ہے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن کسی بھی نبی خصو صا پیغمبر انقلاب ﷺ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم گستا خانہ خاکوں کے خلافملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں اور خود ان کی قیادت کریں پا کستان کا ہر شہری ان مظاہروں میں شریک ہو گا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلافسازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1