انبیاء کرام کی عزت و ناموس کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے،خان محمد قادری

انبیاء کرام کی عزت و ناموس کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے،خان محمد ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) ملی مجلس شرعی نے کہاہے کہ عالمی برادری اگر دنیا میں امن چاہتی ہے تو ’’ انبیاء کرامْ ‘‘ کی عزت ناموس اور’’ شعائر اسلام‘‘ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا میں کوئی بھی امن سے نہیں رہ سکے گا، حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں پر خاموشی کی بجائے سخت نوٹس لے اور فرانس کی حکومت سے اس معاملہ پر شدید احتجاج کیاجائے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤ ن دفتر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدرمفتی محمد خان قادی، علامہ نیاز حسین نقوی،مولانا احمد علی قصوری،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری ،حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی سمیت دیگر نے کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور حضورنبی اکرمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کاجلداجلاس بلایاجائے۔حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلافایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1