دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات بھی مشکوک ہو نگے،محمد جمیل

دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات بھی مشکوک ہو نگے،محمد جمیل

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ 11مئی کے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو آئندہ عام انتخابات بھی طے شدہ ہونگے، ایک بیان میں انہوں نے کہا بااختیار جوڈیشل کمیشن بنانے میں لیت ولعل 2013میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی انتخابی دھاندلیاں چھپانے کی کوشش ہے جس سے حکمرانوں کی پوزیشن بھی مشکوک ہوچکی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اصولی طور پر متنازعہ ہوچکے ہیں انہیں اپنے عہدہ سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن میں آنا چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1