ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کیلئے غیر جانبدار انتظامیہ قائم کی جائے،یونائٹڈ گروپ

ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کیلئے غیر جانبدار انتظامیہ قائم کی ...

لاہور(نامہ نگار)یونائیٹڈگروپ ماڈل ٹاؤن نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات کروانے کے لئے نگران انتظامیہ قائم کی جائے جو مکمل طور پر غیر جانبدار اور آزاد ہو ۔گروپ نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ 25جنوری کو یونائیٹڈگروپ کے صدارتی امیدوار متین احمد رانا پر تشدد کے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مخالف دھڑے کو متشددانہ کارروائیوں سے روکنے کے لئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1