قرآن پاک سے تعلق مضبو ط کر کے کامیابی مل سکتی ہے،صاحبزادہ فیض الرحمن درانی
لاہور(پ ر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے ،اس لیے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں ،قرآن اور نبی کریم ﷺ سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں ۔سماجی،اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دینی اقدار سے دوری ہے ،آج کی دنیا ثقافتی یلغار کے زیر اثر ہے ،اس محاذ پر مسلم سکالرز اور حکمرانوں کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کا بنیادی سبب بھی حقیقی اسلامی تعلیمات سے بے خبری ہے ،اسلام انسانیت کو سلامتی اور امن دینے والا مذہب ہے ،انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا کے امن سے کھیلنے والے انسانیت کے مجرم ہیں ۔