پیف سے منسلک سکولوں کے کوالٹی انشورنس ٹیسٹ

پیف سے منسلک سکولوں کے کوالٹی انشورنس ٹیسٹ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول سے منسلک سکولوں کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد 13تحصیلوں میں مکمل کر لیا گیا ہے ان تحصیلوں میں 650سکولوں کے طالبعلموں نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

گزشتہ روز یہ ٹیسٹ رحیم یارخان، دنیا پور اور لودھراں میں منعقد ہوا جس میں 150سکولوں نے شرکت کی آج یہ ٹیسٹ قصور ،وہاڑی اور پاکپتن کے اضلاع میں منعقد ہو گا جس میں 161سکولز حصہ لیں گے۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4