احسن نقوی کی زیر صدارت آئی ایس او کا اہم اجلاس، ڈویژنل صدور کی شرکت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر مرکزی نائب صدر احسن نقوی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس میں اہم سینئر احباب اور ڈویژنل صدور نے شرکت کیااجلاس میں تنظیم کے بانی شہید ڈ اکٹر محمد علی نقوی کے 20ویں برسی کے حوالے سے رابطہ مہم تمام معاملات کو زیر بحث لایا گیا احسن نقوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 20ویں برسی لاہور میں انکے مرقد پر امثال بھی7,8مارچ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اس حوالے سے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے فیصل آبا د،سرگودھا،ساہیوال،اور لاہور سمیت دیگر ڈویژنز میں رابطہ مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے جس میں تنظیم کے سابقین ،عہدیدران اور کارکنان بھرپور حصہ لے رہے ہیں تاکہ شہید کی برسی کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی میں شریک ہوں۔ اس مہم میں ملک کے کونے کونے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور افکار کو متعارف کروانے کے لئے کارنر میٹنگز کا اہتما م کیا جائے گاجبکہ پمفلٹ بینرز اور اسکرز کو بھی جلد ملک بھر میں تقسیم کیا جائے گااجلاس میں سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران اور سابقین کوآرڈینیٹر نثار ترمزی بھی موجود تھے۔