\"اینیمل پراڈکشن اینڈ فیڈلاٹ کیٹل فارمنگ \"کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

\"اینیمل پراڈکشن اینڈ فیڈلاٹ کیٹل فارمنگ \"کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) شعبہ میٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور نے ایگری بزنس سپورٹ فنڈ اور یو۔ایس۔ایڈ۔ کے تعاون سے \"اینیمل پراڈکشن اینڈ فیڈلاٹ کیٹل فارمنگ \"کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نیگزشتہ روز اختتا می تقریب کی صدارت کی اور شر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے پاکستان بھر سے گوشت کے بزنس سے متعلقہ 30 ورکرز اور پریکٹیشنرز نے شرکت کی ساؤتھ افریقہ سے ڈاکٹر مائیکل بریڈ فیلڈ اور ویٹرنری یونیورسٹی کے شعبہ میٹ سائنس کے انچارج ڈاکٹر حیات جسپال ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے شرکا کو جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے فربہ کرنے اور گوشت کی معیار کوبرقرار رکھنے کے مختلف طریقوں پر تربیت دی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے و ا ئس چا نسلر نے کہا کہ مارکیٹ میں معیاری گوشت کی فراہمی ایک چیلنج ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے ہیں اس چیلنج سے نمٹنے کے لیئے یونیورسٹی نے مختلف تربیتی پروگرام شروع کیئے ہیں تاکہ معیاری گوشت کی بڑھتی ہوئی برامد اور مقامی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ماہرین کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4