پاک فوج کی جی سی یو کے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ اور اسلحہ ہینڈلینگ کی تربیت

پاک فوج کی جی سی یو کے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ اور اسلحہ ہینڈلینگ کی تربیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاک فوج کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ اور اسلحہ ہینڈلینگ کی تربیت،سیکورٹی گارڈز کی حوصلہ افزائی کیلئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان نے بھی تربیتی پروگرام میں حصہ لیاوائس چانسلر نے تربیتی پروگرام مکمل کروانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیااور اس حوالے سے 106برگیڈکمانڈر برگیڈیر عاکف اقبال سے تفصیلی ملاقات بھی کیاس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)جیسے پاک فوج کے جانثارنوجوانوں کا تعلق گورنمنٹ کالج لاہور سے رہا ہے، وزیرِ اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف بھی اولڈ راوئینز ہیں اور اپنے مادرِ علمی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اس موقع پر وائس چانسلر نے پاک فوج کی پاکستان کیلئے قربانیوں اور خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ہر نوجوان کو اپنی فوج پر فخر ہے۔