فرخ شہباز ورائچ ’’دارِ ارقم‘‘ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن مقرر

فرخ شہباز ورائچ ’’دارِ ارقم‘‘ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نوجوان کالم نگار اور پاکستان فیڈریل یونین آف کالمسٹ کے جنرل سیکرٹری فرخ شہباز ورائچ کو ملک کے بڑے نجی تعلیمی نیٹ ورک ’’دارِ ارقم‘‘ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن مقرر کردیا گیا ہے دارِ ارقم گروپ کی انتظامیہ کی جانب سے فرخ شہباز وڑائچ کی صحافتی و ادبی خدمات اور صحافتی حلقے میں وسیع روابط کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دارِ ارقم گروپ کے ہیڈ آفس میں ماہانہ میگزین ، نیوزلیٹر اور دیگر پبلیسٹی مواد کیلئے اشاعت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں فرخ شہباز ورائچ اس سے قبل بچوں کے معروف جریدے ’’پیغام ڈائجسٹ ‘‘ کے بھی ایڈیٹر ہیں جبکہ دارِ ارقم گروپ میں شامل ہونے کے بعد وہ بچوں کی تحریروں پر مبنی ماہانہ ’’اَرقم میگزین‘‘ اور ہیڈ آفس کے ذمہ داران کی سرگرمیوں پر مشتمل نیوز لیٹر کی ادارت کی ذمہ داریاں ادا کریں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ میڈیا اور سینئر صحافیوں سے رابطے کے فرائض بھی سرانجام دیں گے ۔ فرخ شہباز وڑائچ ایک مقامی اخبار کے ساتھ بطور کالم نگار بھی منسلک ہیں جبکہ وہ مختلف ادبی تنظیموں کے رکن بھی ہیں ۔