علماء کونسل کے زیر اہتمام’’پیام امن کنونشن‘‘ 8فروری کو کراچی میں ہو گا

علماء کونسل کے زیر اہتمام’’پیام امن کنونشن‘‘ 8فروری کو کراچی میں ہو گا

لاہور( نمائندہ خصوصی) علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام شکار پور اور کراچی میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور دہشت گردی کے خلاف تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے نمائندوں پر مشتمل ’’پیام امن کنونشن‘‘8 فروری 2015 کو کراچی میں ہو گا ۔ کنونشن کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے ۔ کنونشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا طارق مدنی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوں گے ۔

کنونشن میں سانحہ شکار پور ، کراچی میں ہونے والی قتل و غارت گری اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ کنونشن میں قومی مصالحتی کونسل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج 07 فروری کو کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4