شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام \"فٹنس فیسٹا\"فیملی تقریب

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام \"فٹنس ...

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی انتظامیہ نے 8فروری ، بروز اتوار ، صبح گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہسپتال کے خیر خواہوں کے تعاون سے ہسپتال میں \"فٹنس فیسٹا\"فیملی تقریب کا اہتمام کیا ہے شوکت خانم کینسر ہسپتال لوگوں کی تفریح کیلئے ایسے پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کرتا رہتا ہے تاکہ وہ صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہس سکیں اور ایسی سرگرمیوں کا حصہ بن کر اپنے اندر خدمت انسانی کے جذبے کو پیدا کریں۔ اس تقریب میں \"L\'atelier\"کی طرف سے فیشن لاؤنج کا انعقاد بھی کیا جائے جا جہاں ملک کے 40مشہور ڈزائینرز کے عطیہ کردہ ملبو سات کی نمائش و فروخت 70فیصد تک رعائتی قیمت پر کی جائے گی یاد رہے کہ اس تقریب سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی ملک کے دوسرے شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور کی تکمیل کیلئے خرچ کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4