حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، عرفان دولتانہ

حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، عرفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے توانائی بحران پر قابوپا کر غربت و بیروزگاری میں کمی کے ساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں صنعتی ،تجارتی،معاشی،اقتصادی اور زرعی شعبوں کے فروغ کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں پنجاب حکومت سولر،کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے توانائی بحران نے قومی معیشت ،معاشی وتجارتی اورسماجی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے ۔
ملک کی تیزرفتار ترقی کیلئے توانائی کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پانا ناگزیرہے،اسی مقصد کے پیش نظر حکومت توانائی بحران کے خاتمے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔راویتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں