ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، عابد صدیقی

ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، عابد ...

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ اس وقت ملک سے سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتاپاکستان دہشت گردی، بدامنی، لاقانونیت کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اور حکمران ٹولہ سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا اس کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش کا سبب ہے موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4