پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس، کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس، کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ...

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہو گی اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کی جبکہ دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، نائب صدر امتیاز شاہین، رضوان یوسف، حاجی منیر، صادق صدیقی، غلام بشیر کے علاوہ دیگر ممبران ایسوسی ایشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے مسئلہ کشمیر بہت دیرینہ ہے اسلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل ہونا چاہئے تاکہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے یہ باور کرایا گیا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان کے انسانی حقوق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ فل الفور اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کی آزادی اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے میدان عمل میں آئے۔ اجلاس نے شہداء کشمیر کے لئے خصوصی دُعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے رہیں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر امانت اوکاڑہ اور احمد علی قصور نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4