چودھری آفتاب مجید چشتی کے زیر صدارت محفل نعت

چودھری آفتاب مجید چشتی کے زیر صدارت محفل نعت

لاہور ( پ ر)علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ کریم بلاک میں چودھری آفتاب مجید چشتی کے زیر صدارت جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت کے فرائض قاری ظفر علی سیالوی اور اظہر عباس حیدری نے ادا کئے جبکہ اختر حسین قریشی قاری عبدالرؤف قادری ، صاحبزادہ محمد نواز قاسم چشتی صابری ، سیف الرحمان چیف انجینئیر ٹیپا نے حضور اقدس ﷺ کے حضور نذارانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے نعت خوانی کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی پیر حافظ محمد امین ساجد چشتی تھے۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن خالد پرویز ، ڈائریکٹر ریونیو فارقلیط میر، ظل ہماپرنسپل جوہر ٹاؤن سکول ایل ڈی اے ، مزدور رہنما سید عبدالعزیز شگری ، حافظ ابرار جنرل سیکرٹری پی ایچ اے نے خصوصی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4