ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری

 لاہور (نامہ نگار )سپیشل جج اینٹی کرپشن احمد نواز رانجھا نے میٹروبس فراڈ کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن خالد پرویز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 18مارچ تک ملتوی کردی ۔عدالت میں اینٹی کرپشن نے میٹروبس کی تعمیرکے دوران متاثرہ افراد کو دی جانے والی رقم خوردبر کرنے پر ندیم پٹواری،عرفان لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر عزیز میرسمیت 4ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے اس چالان کی سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کے مدعی اور ڈائریکٹر ایڈمن خالد پرویز کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیاتھا لیکن وہ عدالت کے بار بار طلب کرنے کے پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ جاری کردیئے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے میٹروبس کی تعمیر کے دوران فیروز پور روڈ کی جگہ پر دو پلاٹ سکیم میں آنے اور 60 لاکھ سے زاہد رقم دو عورتوں کوثر جلیل اور فوزیہ امجد کو دینا ظاہر کرکے خوردبرد کرلی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4