حوالگی کیس: 5 بچوں کو ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم جاری

حوالگی کیس: 5 بچوں کو ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم جاری

لاہور ( نامہ نگار ) سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر الگ الگ درخواستوں پر 5 بچوں کو باپوں کی تحویل سے لے کر درخواست گزار ماؤں کے حوالے کر دیا ۔عدالت میں جوہر ٹاؤن کی رہائشی کنول بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر عدنان نے اسے گھریلو ناچاقی پر مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بیٹی حمیرا اور بیٹے بلال کو چھین کر گھر میں محبوس کر رکھا ہے ،دوسری درخواست میں سمن آباد کی رہائشی خاتون آمنہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر حمزہ نے بھی اسے گھر سے نکال کر بیٹے حارث، بیٹی حناء اور ارم کو چھین لیا ہے۔ درخواست گزار خواتین نے عدلت سے استدعا کی کہ بچوں کو برآمد کروایا جائے۔ عدالت نے بذریعہ بیلف بچوں کو برآمد کروا کر درخواست گزار ماؤں کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4