حکم عدولی پر7تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہ تاحکم ثانی قرق کرنے کا حکم

حکم عدولی پر7تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہ تاحکم ثانی قرق کرنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار ) سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 7تھانوں کے ایس ایچ او ز کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم دے دیا ۔ مذکورہ افسران فاضل عدالت کی ہدایت کے باوجود زیر سماعت مقدمات میں گواہان کو پیش نہیں کر رہے تھے جس کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں، فاضل جج نے جن افسران کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کی ہے ان میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، تھانہ باغبان پورہ تھانہ ، ہنجروال ، تھانہ ملت پارک ، تھانہ جنوبی چھاؤنی ، تھانہ شاہدہ اور تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4