عمران خان کی یوم کشمیر پر سیاسی تقریر حیرت ناک ہے،شاویز خان

عمران خان کی یوم کشمیر پر سیاسی تقریر حیرت ناک ہے،شاویز خان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر بھی عمران خان نے سیاسی تقریر کی عمران خان کو تقریر کرنے کا بہت شوق ہے اور کئی روزتک کنٹینر پر جھوٹ بولتے رہے عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جتنے بھی اعلانات کئے ان میں سے کسی ایک پربھی عمل نہیں کیا ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پانچ فروری کوکشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا جاتا ہے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جاتا ہے مگرعمران خان نے کشمیریوں کے زخم پرنمک چھڑکنے کی کوشش کی یوم کشمیر پھر ان کی سیاسی تقریر سمجھ سے باہر ہے عمران خان اگریوم کشمیر پر دھاندلی کا ورد نہ کرتے تو بہترتھا مگر نہ جانے کیوں وہ جس بھی تقریب میں شریک ہوتے ہیں وہاں دھاندلی دھاندلی کرتے ہیں عمران خان خیبرپختون خواہ میں اپنی خراب کارکردگی کا ذکرکیوں نہیں کرتے وہ خیبرپختون خواہ پر روز توجہ دینے کا اعلان کرتے ہیں مگر اس پر توجہ نہیں دیتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4