حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کہ حکومت لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ گیس و بجلی کی بندش ایک طرف دوسری طرف حکومت غریب عوام پر بے جا ٹیکس لگا کر اس کے جسموں سے بچا کھچا خون نچوڑنا چاہتی ہے۔ ملکی صورت حال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب بھی دھاندلی تحقیقات پر بات کرتی ہے تو مسلم لیگ نے کے حواری تحریک انصاف پر تنقید کر کے آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف اُن کو ان کے مزموم عزائم یں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ شفاف انتخابات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ دھاندلی کا راستہ نہ روکا گیا تو کرپٹ عناصر پاکستان پر حکمرانی کرتے رہیں گے اور عوام کا استحصال ہوتا رہے گا۔ اس موقع پر میاں مبشریعقوب، رضا شاہ، عمر درازجٹ، ابو بکر عظیم، میاں اقبال حمید، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ، محمد ارشد، اعجاز باجوہ، عاصم رفیق، ملک عبدالرشید و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4