بزم اظہر جاوید کا خصوصی مشاعرہ آج بشریٰ رحمن کی صدارت میں ہو گا

بزم اظہر جاوید کا خصوصی مشاعرہ آج بشریٰ رحمن کی صدارت میں ہو گا

لاہور (ادبی رپورٹر) بزمِ اظہر جاوید، ماہنامہ ’’تخلیق‘‘ اور روٹری کلب شادمان کے باہمی اشتراک سے آج دوپہر دو بجے پنجابی کمپلیکس آڈٹیوریم میں ایک خصوصی مشاعرہ منعقد ہو گا۔ صدارت بشریٰ رحمن کریں گی، جبکہ روٹری کلب کے ڈپٹی گورنر منصور الحق مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ میزبان سونان اظہر ہوں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہینہ آصف ادا کریں گی۔ مشاعرے میں لاہور کے ممتاز شعرائے کرام کلام پیش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4