\"بربت ایمپلیکس\"کے مالکان کو دعوے پربحث کیلئے 12مارچ کو طلب کر لیا

\"بربت ایمپلیکس\"کے مالکان کو دعوے پربحث کیلئے 12مارچ کو طلب کر لیا

لاہور (نامہ نگار )بینکنگ کورٹ نے بینک آف پنجاب کی جانب سے نادہندہ\"بربت ایمپلیکس\"کے مالکان امتیازانوراوراحمدانورکے خلاف 3کروڑ 96 لاکھ 32 ہزارکے دعوے پربحث کیلئے فریقین کو12 مارچ کوطلب کرلیاہے۔بینک آف پنجاب گلبرگ برانچ نے بینکنگ کورٹ میں\" بربت ایمپلیکس\" ایجرٹن روڈکیمالکان امتیاز انوراوراحمد انورکو فریق بنا کر قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا۔دعوے میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ بربت ایمپلیکس کے مالکان نے کاروبارکے لئے قرض لیامگرمعاہدے کے مطابق واپس نہیں کیا ، استدعا ہے کہ مذکورہ رقم واپس دلوائی جائے دلائی جائے بصورت دیگران کے خلاف ڈگری جاری کی جائے تاکہ ان کے اثاثے نیلام کرکے قرض وصول کی جاسکے ۔ کمپنی مالکان نے بینک کے دعوی کوچیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ بینک نے جرمانے لگاکرقرض کی رقم کود گناکردیاہے لہذا دعوی خارج کیا جائے۔ بینکنگ کورٹ نمبر ایک کے جج چودھری محمد نواز نے دعوی پر بحث کے لئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4