ڈرگ انسپکٹرز نے 13میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف چالان پیش کردئیے

ڈرگ انسپکٹرز نے 13میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف چالان پیش کردئیے

لاہور (نامہ نگار )چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر کی عدالت میں نشترٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹرز نے 13میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف چالان پیش کردئیے جبکہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاون نے ایک میڈیکل سٹور کے مالک سلیم انجم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہزاد منظور اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ادریس نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ماڈل ٹاؤن میں واقع میڈیکل سٹور کے مالک سلیم انجم کو گرفتار کرکے پیش کردیا۔ عدالت کے حکم پر تاخیرسے عمل درآمد کرنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں 13میڈیکل سٹوروں کے چالان پیش کردئیے گئے۔سٹوروں کے مالکان پر بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کا الزام تھا۔ عدالت میں جن میڈیکل سٹوروں کے چالان پیش کیے گئے ان میں چودھری میڈیکل سٹور کوٹ خواجہ سعید، چودھری کلینک گجرپورہ، عمرمیڈیکل سٹور شالیمار، عبداللہ میڈیکل سٹور مغل پورہ،سرداردواخانہ مغل پورہ، صابری کلینک شالیمارٹاون، کبیرکلینک نشترکالونی، مقدرعلی کلینک ٹاؤن شپ،آمنہ میڈیکل سٹورربانی گجومتہ اور گلبرگ کلینک امرسدھو شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4