سٹی ٹیکسٹائل ملز پرایویٹ لمیٹڈکے مالکان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

سٹی ٹیکسٹائل ملز پرایویٹ لمیٹڈکے مالکان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار )بینکنگ کورٹ نے امارت گلوبل اسلامک بینک کے نادہندہ سٹی ٹیکسٹائل ملز پرایویٹ لمیٹڈ سینچری ٹاون چوک کلمہ چوک آفس مالکان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ۔امارت گلوبل اسلامک بینک نے بینکنگ کورٹ میں سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ کے سینچری ٹاون کلمہ چوک افس انتظامیہ کو فریق بنا کر قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا تھا جس پر عدالت نے کمپنی مالکان محمد اشرف محمود اور زارا اشرف کے خلاف اور بینک کے حق میں ایک کروڑ 21 ہزار 818 روپے کی ڈگری جاری کی اور ان کو بینک کا قرض واپس کرنے کا حکم دیا مگر انہوں نے عدالتی حکم کو نظر انداز کر دیا جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا ہے،عدالتی شڈول کے مطابق 6 مارچ کو کورٹ آکشنر میاں اظہر حسین سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ کے اثاثے نیلام کرائیں گے۔