مقدمہ باز ی کے تنازع پر قتل کرنے والے شہر ی کو سزائے موت

مقدمہ باز ی کے تنازع پر قتل کرنے والے شہر ی کو سزائے موت

 لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین نے سٹی رائے ونڈ میں محمد ارشد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم عمران کو سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت میں سٹی رائے ونڈ میں ارشد نامی شخص کو قتل کرنے پر ملزم عمران کے خلاف استغاثہ دائر کیا گیا تھا یہ استغاثہ مقتول کے بھائی محمد اصغر نے دائر کررکھا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ ان کا عمران اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مقدمے بازی چل رہی ہے ،مقتول ارشد مقدمات کی پیروی کرتا تھا جس کاعمران کو رنج تھا کہ مقتول اس کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی پیروی کررہاہے اور باز نہیں آتا اسی رنجش پر عمران نے فائرنگ کرکے مقتول ارشد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا تاکہ وہ ان کے راستے سے ہٹ جائے۔ گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم عمران کومذکورہ سزائیں سنا دی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4