انسداد دہشتگردی عدالت نے 2مجرموں کو عمرقید و جرمانے کی سزا سنا دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے 2مجرموں کو عمرقید و جرمانے کی سزا سنا دی

لاہور (نامہ نگار )انسداد دہشت گردی عدالت نے خاتون کنیز فاطمہ پر تیزاب پھینکے کے جرم میں 2مجرموں غلام حسین اور آصف کو 2،2بارعمر قید اور مجموعی طور پر24لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق 24 اپریل 2014کو غلام حسین اورعارف نے شاہدرہ کی رہائشی کنیز فاطمہ پر تیزاب پھینکا دیاتھاجس کے بعد کنیز فاطمہ کے والد محمد سعید کی مدعیت میں پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ہارون لطیف نے گزشتہ روز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرموں کو مجموعی طور پر 2،2بار عمر قید، 10،10سال قید بامشقت اور 12،12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔مجرموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 336(بی )اور324کے تحت مذکورہ سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4