پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران سینکڑوں ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران سینکڑوں ٹریفک حادثات

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دورن606 ٹریفک حادثات میں 485 شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ 226 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 260ڈرائیورز،25کم عمرڈرائیور، 357 مسافراور 100 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 118 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ، جن میں صوبائی درالحکومت 108 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 51 حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں 42 حادثات میں 50 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی