آتشزدگی کے متعدد واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے متعدد واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق داتا نگر بادامی باغ میں شہری عبد الحمید کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔جبکہ ہنجروال کے علاقہ میں منور کے گھر میں آتشزدگی سے دو کمروں کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی