پرانی انارکلی، 26سالہ نوجوان نے مقروض ہونے پر خودکشی کر لی

پرانی انارکلی، 26سالہ نوجوان نے مقروض ہونے پر خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)پرانی انارکلی،قرض خواہوں کے ہاتھوں تنگ آ کر 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا رہائشی 26سالہ مظہر راوی روڈ کے قریب واقع نجی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ تھا۔کئی افراد سے اس نے قرض لے رکھا تھا۔گزشتہ روز فوڈ سٹریٹ کے قریب ایک ہوٹل میں جا کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔شبہ ہونے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

مزید :

علاقائی -