شفیق آباد میں سنوکر کلب پر چھاپہ 5 افراد جوا کھیلنے پر گرفتار

شفیق آباد میں سنوکر کلب پر چھاپہ 5 افراد جوا کھیلنے پر گرفتار

لاہور(کرائم سیل)شفیق آباد پولیس نے سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر 5جواریے داؤ پر لگی رقم سمیت پکڑ لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو مخبری ہوئی تھی کہ گلی نمبر 17میں سنوکر کلب میں جواء ہو رہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر عمران ،طالب ،اقبال،جمیل اور ناصر کو گرفتار کر لیااور داؤ پر لگی 7ہزار کی رقم کو قبضہ میں لے لیا۔

مزید : علاقائی