سبزہ زار میں 60سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

سبزہ زار میں 60سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)سبزہ زار کے علاقہ میں 60سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق اعوان ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ روز ایک 60سالہ شخص سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا جس پر اہل علاقہ نے اسے اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ جاں بجق ہو گیا ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی