اکبر چوک کے قریب طالبعلم بس کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق

اکبر چوک کے قریب طالبعلم بس کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں واقع اکبر چوک کے قریب نوعمر طالبعلم بس کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار، موقع پر موجود لوگوں نے شیشے توڑ دیے جبکہ بس کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی، پولیس نے لاش کومردہ خانے جمع کروا دیا اور بس کنڈیکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن میں واقع گورنمنٹ اسکول سے9ویں جماعت کا نوعمر طالبعلم شاہ زیب چھٹی کے بعد گھر جانے کے لئے اکبر چوک کے قریب بس پر سوار ہوا تو بس چلنے کے دوران اس کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ نیچے گرا اور پچھلے ٹائروں تلے کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ وہاں پر موجود مشتعل افراد نے بس کے سارے شیشے توڑ دیے اورآگ لگانے کی بھی کوشش کی، اطلاع ملنے کے فورا بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے کے لئے مردہ خانے جمع کروا دیا، پولیس نے بس کے کنڈیکٹر عبدالوحید کوگرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی