2ما ہ میں ڈکیتی ا وراہزنی کی3سو سے زائد وارداتیں ریکارڈ

2ما ہ میں ڈکیتی ا وراہزنی کی3سو سے زائد وارداتیں ریکارڈ

 لاہور(شعیب بھٹی )لاہور پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہو گئی ہر آدھے گھنٹے میں ڈکیتی وراہزنی کی ایک واردات نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر مہر ثبت کر دی ۔2ما ہ کے دوران ڈکیتی وراہزنی کی3سو سے زائد وارداتوں میں شہر یو ں کو50کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہونا پڑا۔تفصیلات کے مطابق لا ہور پولیس نے گزشتہ 2ما ہ کے دوران ڈکیتی وراہزنی کے 3سو سے زائد کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جو کہ پولیس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔شہر میں بنک ڈکیتی کی وارداتیں عا م ہیں۔ ڈکیت گینگز نے اپنے ساتھیوں کو بنکو ں کے اندر چھوڑا ہوا ہے۔

مزید : علاقائی