نیکٹا کی ویب سائٹ سے کالعدم تنظیموں کی تفصیلات ہٹا لی گئیں
لاہور(کرائم سیل)کالعدم تنظیموں کی تفصیلات کو نیکٹا کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کی معلومات کو ویب سائٹ سے ہٹا دیئے جانے کے بعد اب سرکاری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکتا کہ پاکستان میں کون کون سی تنظیمیں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔
لاہور(کرائم سیل)حساس اداروں نے سرچ آ پریشن کے دوران واہگہ بارڈر کے نواح سے 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر واہگہ بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آ پریشن کیا تو وہاں سے 4مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے مذہبی لٹریچر ،اسلحہ ،ہینڈ گرینیڈ ،حساس اداروں کے نقشے اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔