شہر میں سرچ آپریشن،تین ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا گیا
لاہور(کرائم سیل)02روزہ سرچ آپر یشن کے دوران 3434افراد کو چیک کیا گیا ۔42افراد کے خلاف 55/109کی کارروائی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 31ہوٹلوں اور1101گھروں کو بھی چیک کیا گیا۔ اسی طرح 693کرایہ داروں اور 7676 مشکوک موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاجبکہ1720موٹرسائیکلوں کو بند کیا گیا۔