دھرم پورہ ،ایلیٹ فورس کے ڈالے اور کار میں تصادم ،4اہلکار وں سمیت 6زخمی

دھرم پورہ ،ایلیٹ فورس کے ڈالے اور کار میں تصادم ،4اہلکار وں سمیت 6زخمی

 لاہور(کرائم سیل)دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی اور کار کے درمیان تصادم میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام 7بجے کے قریب دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب ایلیٹ فورس کی ایک گاڑی جس میں ڈرائیور سمیت 4اہلکار موجود تھے انتہاء تیز رفتاری کے ساتھ غلط سمت سے آتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکڑا گئی جس کی وجہ سے ایلیٹ فورس کی گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 4اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار میں سوار دو خواتین معمولی زخمی ہو گئیں۔اقبال ٹاؤن سکیم موڑ کے قریب دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ایدھی ایمبولینس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں خاتون کی حالت نازک ہے ۔بتایا گیا ہے جوہر ٹاؤن کا رہائشی افضال اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی پرشادی کی تقریب میں جا رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار پک اپ سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث افضال اسکی اہلیہ اوربھائی شدیدزخمی ہو گئے جبکہ پک اپ سوار طارق بھی زخمی ہوگیا ہسپتال میں خاتون کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے

مزید : علاقائی