دوخواتین سمیت چارافراد کااقدام خود کشی

دوخواتین سمیت چارافراد کااقدام خود کشی

لاہور(کرائم سیل)شہر میں دوخواتین سمیت چارافراد خود کشی کی کوشش میں ہسپتال پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں شمائلہ بی بی نے گھریلو ناچاقی کی بناء ہر زہریلی گولیاں کھا لیں ،گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں جواں سالہ کنول نے موبائل فون نہ دینے پر بہن سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں ،شیرا کوٹ بند روڈ میں ممتاز نے بے روزگاری جبکہ قینچی امر سدسدھوکے رہائشی اقبال نے مالی حالات سے تنگ آکر زہریلا کیمیکل پی لیا۔

مزید : علاقائی