جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالے طالبعلم کا قاتل گرفتار

جوہر ٹاؤن میں قتل ہونیوالے طالبعلم کا قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) جوہر ٹاؤن میں چھڑ یوں کے پے درپے وار کر کے جی سی یونیورسٹی کے 24 سالہ طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم نے غیرت کے نام پر طالبعلم رانا فرحان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ سمسانی روڈ سے ایک نوجوان کی نعش ملی تھی جس کی شناخت رانا فرحان احمد کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس نے معاملے کی تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ وہ یونیورسٹی کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جس کے بھائی خبیب نے اسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ہے اور روپوش ہو گیا ہے بعد ازاں پولیس نے موبائل ریکارڈ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -