ویلنٹائن ڈے کیلئے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤ سز میں بکنگ عروج پر پہنچ گئی

ویلنٹائن ڈے کیلئے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤ سز میں بکنگ عروج پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم سیل ) ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ۔ صوبائی دارلحکومت میں ہوٹلز ، گیسٹ ہاؤسزاورفارم ہاؤسزپارٹیوں کیلئے بک کر لئے۔ہوٹل مالکان نے جوڑوں کے لیے 14فروری دن کو یادگاربنانے کے لیے کمروں کی سرخ رنگ کے مصنوعی پھولوں اوررومانوی لائٹوں سے سجاوٹ شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے اظہارکا عالمی دن منانے کے لیے شہر بھر میں محبت کے نام پر عیاشی کیلئے منچلوں نے بڑے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز بک کرلیے ہیں ان گیسٹ ہاؤسز اورہوٹلوں میں باقاعدہ ڈانس پارٹیاں ہوں گی جہاں نوجوان لڑکے اورلڑکیاں ایک دوسرے کو تحفے تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کریں گے بعض نے تو پوش علاقوں میں کوٹھیاں کرائے پر حاصل کرلی ہیں ۔دوسری جانب شہرمیں واقع ہوٹلوں اورگیسٹ ہاؤسز مالکان نے ویلٹائن ڈے کے قریب آتے ہی منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کردیے ہیں، آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے یورپی طرز جیسا ماحول مہیا کیا جا ئیگا۔

مزید :

علاقائی -