صوبائی دارلحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر 2شہری زخمی

صوبائی دارلحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،مزاحمت پر 2شہری زخمی

 لاہور (کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر 2 شہریوں کو زخمی کر دیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ مین بلیورڈ میں دو ڈاکوؤں نے شہری عابد سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو انہوں نے اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ شہاب کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری احمد کو گولی مار دی اور لوٹا ہوا سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ باغبانپورہ کی حدود انگوری باغ سکیم میں زاہدکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تین ڈاکوؤں نے 11لاکھ 35ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ جنوبی چھاؤنی مانا نوالہ میں اشتیاق کے گھر سے چار ڈاکو 8لاکھ 50ہزار۔ کوٹ لکھپت اعوان چوک میں تین ڈاکو اسلام خان کے گھر سے 8لاکھ، نواب ٹاؤن کیوبلاک کے رہائشی محمد ندیم کے گھر سے تین ڈاکو 6لاکھ جنوبی چھاؤنی کیولری گراؤنڈ کے رہائشی منظور کے گھر سے چار ڈاکو 6لاکھ،جوہر ٹاؤن ٹکا چوک میں واقع محمدجاویداللہ کے گھر سے تین ڈاکو پانچ لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے جبکہ مناواں میں گیریژن گارڈن کے قریب محمد نصیب اور اس کی فیملی سے تین ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 68ہزار ، اقبال ٹاؤن جہانزیب بلاک میں دوڈاکوؤں نے نوید سے بیس ہزار گلشن راوی میں شہنائی شادی ہال کے سامنے عمران سے 48ہزار غالب مارکیٹ میں مین مارکیٹ کے قریب عمران سے 34ہزار،ٹاؤن شپ میں سہاگ شادی ہال کے باہر سے قلب عباس سے 80ہزار ڈیفنس سی میں ڈبل ایکس بلاک میں خواجہ نصیر سے 70ہزار اقبال ٹاؤن میں اتوار بازار مون مارکیٹ کے قریب اشفاق سے 45ہزاراور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں گئیں اور اقبال ٹاؤن سے محمد علی مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغل پورہ میں سنگھ پورہ منڈی میں محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ،اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹاؤن سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیں اورراوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق،، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی، کی گا ڑیاں چوری کر لیں گئیں-

مزید : علاقائی