ڈگری کالج گجرپورہ میں کھلی کچہری، جرائم بڑھنے پرایس ایچ کی سرزنش

ڈگری کالج گجرپورہ میں کھلی کچہری، جرائم بڑھنے پرایس ایچ کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز نے گورنمنٹ ڈگری کالج گجرپورہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مختلف شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے ایس ایچ او گجر پورہ قمر عباس کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کریں ورنہ خود کو سخت کارروائی کیلئے تیار رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کرنا ہے جن لوگوں کی تھانہ کی سطح پر شنوائی نہیں ہو پاتی وہ کھلی کچہریوں میں آکر براہ راست اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس عام آدمی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سی سی پی او سے لے کر تمام افسران کے دفاتر سے پرچی ، کارڈ اور چٹ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف شہریوں کی جانب سے سکولوں، کالجز کے سامنے لڑکوں کا بلاوجہ کھڑا ہونا،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ،قبروں پر منشیات فروخت کرنے والوں کی موجودگی جیسی شکایات پر ایس پی، ڈی ایس پی، اور متعلقہ ایس ایچ او کو قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -