باٹا پور اور شاد باغ میں قتل ہونیوالے 2افرادسپرد خاک

باٹا پور اور شاد باغ میں قتل ہونیوالے 2افرادسپرد خاک

لاہور(کرائم سیل)دو روز قبل باٹا پور، شاد باغ میں قتل ہونے والے 2افراد کی لاشوں کا گزشتہ روز پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد انوسٹی گیشن پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیں، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا، بعد ازاں جن کو اپنے اپنے مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل باٹا پور کے نواح تھیڑی میں خوشی محمد کو اس کے ہمسائیوں نے گھر کا پرنالہ لگانے کے دوران جھگڑا ہونے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، قتل کے دوسرے واقعے میں بادامی باغ کا رہائشی پرویز 7روز قبل اپنے بھائی کے گھر شاد باغ آیا ہوا تھا جہاں بچوں کی لڑائی چھڑاتے ہوئے اس کے بھائی کے ہمسایہ بوبی نامی شخص نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں دوران علاج چل بسا تھا۔ گزشتہ روز تینوں لاشوں کے پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ تھانوں کی انوسٹی گیشن پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیں تھیں، لاشیں گھروں میں پہنچنے پر ہر طرف آہوپکار شروع ہوگئی، اہل خانہ لاشوں پر بین کر کر کے روتے رہے، بعد میں تینوں کو اپنے اپنے علاقوں کے مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی