اچھرہ ، پیر غازی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کا جینا محال

اچھرہ ، پیر غازی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں کا جینا محال

لاہور(کرائم سیل)اچھرہ کے علاقہ پیر غازی روڈ پر چوری و ڈکیتی کی سر عام وارداتوں نے اہل علاقہ کا جینا محال کر دیا۔اہل محلہ کے مطابق چنیا سٹریٹ پیر غازی روڈ پر روز بروز بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ معاملہ کا جائزہ لے کر انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔اس حوالے سے تھانہ اچھرہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی