آرمی چیف کی دعوت پر افغان فوج کا پہلا 6رکنی دستہ عسکری تربیت لینے پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تربیت کے لئے افغان فوج کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا،6رکنی دستہ پی ایم اے کاکول میں 18ماہ کے لانگ کورس میں حصہ لے گا۔پاکستان میں افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں فوجی تربیت حاصل کرنے کے لئے افغان نیشنل آرمی کا 6رکنی دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔یہ فوجی دستہ افغان فوج کے بہترین جوانوں پر مشتمل ہے۔فوجی دستہ پی ایم اے کاکول میں 8ماہ کے لانگ کورس میں شرکت کرے گا اور تربیت حاصل کرنے کے بعد واپس جائے گا۔افغان حکام کو تربیت کی پیش کش آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل کے دورے کے دوران کی تھی ۔انھوں نے کہا کہ اقدام دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کیڈٹس کی پاکستانی اکیڈمی سے تربیت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور فوجی رابطے اور تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔