حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ،رحمان ملک

حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ،رحمان ملک

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلا می سراج الحق اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سراج الحق کاکہنا تھا کہ سیاست دانوں کو اپنے ذاتی مفاد سے آگے بڑھ کر سوچنا ہو گا،ملک اس وقت مسائل کے سمندر میں گھرا ہوا ہے سیاسی جماعتوں کو مستحکم ہونا چاہیے تاکہ ملک سے بد امنی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بلوچستان سیاسی لیڈر شپ سے بات چیت ہوئی دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔رحمان ملک کاکہنا تھا کہ سیاسی جرگے نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے مسودہ پیش کر دیا ہے امید ہے کہ مثبت پیش رفت ہوگی۔

مزید : صفحہ اول