انتخابی دھاندلی کیس ،سپیکر قومی اسمبلی آج لاہور کے الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونگے
اسلام آباد ( آن لائن ، اے این این )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 122 کے مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دائر مبینہ دھاندلی کے کیس میں عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سپیکر قو می اسمبلی(آج) الیکشن ٹربیونل میں پیش ہو کر جسٹس کاظم علی ملک کے سامنے اپنابیان ریکارڈ کرائیں گے اور عمران خان کی دائرکردہ انتخابی عذرداری کے سلسلے میں اپنے موقف کی وضاحت کریں گے ۔